دہلی آج پھر شدید دھندکی گرفت میں ہے،جس سے یہاں آلودگی سے پہلے ہی پریشان لوگوں کی دشواریاں اوربڑھ گئیں۔ دیوالی کے اگلے دن پیر سے دہلی میں چھائی دھندکل کچھ ہلکی تھی جس
سے لوگوں
کو کچھ راحت ملی تھی لیکن آج صبح دہلی کے عوام کو پھرسے شدید دھندکا سامنا
کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع نے بتایا کہ دھندکی وجہ سے حد بصارت شدید طورپر متاثر ہوئی ہے۔